کپل شرما گزشتہ کچھ دنوں سے اپنی نئی تصاویر کو لے کر خبروں میں ہیں۔ ان تصاویر میں کپل کا وزن کافی بڑھا ہوا بھی نظر آیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ صحت خراب ہونے کی وجہ سے ایسی حالت ہو گئی ہے۔ اسی بیچ خبر ہے کہ اب کپل جلد ہی ٹی وی پر دوبارہ واپسی کرنے والے ہیں۔
خبر کے مطابق دیوالی تک یہ شو آن ایئر ہوجائے گا لیکن اسی کے ساتھ ایک اور سرپرائز ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کےمطابق کپل کے اس کم بیک شو میں کرشنہ ابھشیک بھی ہوں گے۔ اس سے قبل دونوں کے بیچ مسلسل لڑائی کی خبریں سامنے آئی تھی۔ اب ایسے میں جب کپل اور کرشنہ نے ایک ساتھ شو کرنے کے ہاں کہہ دیا ہے تو سبھی کے لئے کافی حیرانی کی بات ہے۔