نوئیڈا سیکٹر 15 میں رہنے والی ایک نابالغ کو نشیلی اشیا دے کر اس کے والد پر ہی آبروریزی کا الزام لگا ہے۔ نابالغ بیٹی کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اس کا شوہر دو سال سے بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کی بیٹی چوتھی مرتبہ حاملہ ہوگئی۔
اس سے پہلے تین مرتبہ اسقاط حمل کرانا پڑا تھا ۔ اس وقت پھر اس کی بیٹی دو مہینے کی حاملہ ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر پوسکو اور آبروریزی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس کے مطابق آبائی طور پر مغربی بنگال کا رہنے والا ملزم اور اس کی اہلیہ نوئیڈا کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے ۔ الزام ہے کہ وہ دھمکی دے کر اپنی بیٹی کی آبروریزی کرتا تھا ۔ پٹائی کے ڈر سے بیوی بھی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھا پارہی تھی ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تین مرتبہ بیٹی حاملہ ہوگئی ، جس کے بعد ملزم باپ نے اس کا اسقاط حمل کروایا ۔ اس کی حرکتوں سے تنگ آکر بیوی نے تھانہ سیکٹر 20 میں شکایت درج کرائی ہے ۔