لکھنؤ:12 نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آنے والے 15 نومبر کو کانپور میٹرو کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
آفیشیل ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ شہری ترقیات اسکیم کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار نے سنگ بنیاد کی تیاری کے سلسلے میں اترپردیش میٹرو کارپوریش کے ڈائرکٹر کیشو کمار سمیت دیگر افسران سے بات چیت کی ہے۔
کانپورمیٹرو کے دو کاریڈور ہونگے۔ پہلا آئی آئی ٹی کانپور سے موتی جھیل کا ہوگا جوپھول باغ اور نوبستہ ہوتے ہوئے جائے گا جبکہ دوسرا سی ایس اے سے برّا۔8 تک کا ہوگا
پورا پروجکٹ 735 کروڑ روپئے کی ہوگی اس میں 8.7 کلو میٹر میں نو اسٹیشن ہوں گے۔