علی گڑھ ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوئے سی اے اے اور این آر سی مخالف احتجاج کو پھر سے شروع کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی ضمن میں سپریم کورٹ کے وکیل محمود پراچہ ہفتہ کو علی گڑھ پہنچے۔ انہوں نے نیوز 18 سے بات چیت میں بتایا کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تحریک کی دھار پھر سے تیز کرنے کو لے کر تیاری چل رہی ہے۔









