دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤز ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا۔
مائیکرو سافٹ نے 4 سال قبل 2016 میں ہی صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ سے جان چھڑانے کا مشورہ دے کر عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر کمپنی مذکورہ براؤزر کو بند کر دے گی۔









