امریکا کی جانب سے کیوبا پر دہائیوں سے عائد سخت تجارتی و اقتصادی پابندیاں ختم کرنےسے متعلق اقوام متحدہ نے ایک بار پھر قرارداد منظور کرلی۔امریکی نیوز ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس سال بھی امریکا سے کیوبا کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔









