نئی دہلی: راجدھانی کے دوارکا علاقے میں 21 سالہ ڈلیوری بوائے پانڈو کمار کو معمولی جھگڑے میں قتل کر دیا گیا۔ بہار کے ایم پی پپو یادو کی مداخلت نے اس کیس کو ’’بہاری شناخت‘‘ سے جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے منگل کو متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ اس واقعہ کے لیے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔








