ایران کے صوبے کرمانشاہ کے شہر پاوہ میں دہشت گرد حملے میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے کی تردید
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی آر جی سی کے مطابق مسلح افراد نے دونوں اہلکاروں کی رہائش گاہ کے دروازے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے