قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دوحہ میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔
دوسری جانب اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے بھی اسی طرح کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کا آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ایران: آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر عام تعطیل اور یومِ سوگ کا اعلان
پاکستانی اور قطری ثالثوں کی دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے پہلوؤں سے متعلق امور پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے، یہ پیشرفت لیک لوزرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھاتے ہوئے ہوئی۔