تہران / واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ امریکی حملوں کے مسلسل چھٹے روز ایران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکا نے بھی ایران کے مختلف فوجی اہداف پر نئی فضائی کارروائیاں کرنے کی تصدیق کی ہے۔








