امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایران کے اندر مختلف مقامات پر فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔
ایک امریکی نیوز ویب سائٹ کے رپورٹر نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر موجود متعدد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، ان کارروائیوں کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے مبینہ حملے کے بعد سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر اچانک میزائل حملہ کیا، تاہم امریکی دفاعی نظام نے چند ہی منٹوں میں ایران سے داغے گئے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے اس حملے کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔