مسقط : عمان کے قریب پھنسا روسی خام تیل سے لدا ٹینکر عمان کے ساحل تک پہنچ گیا ہے، تاہم ٹینکر سے تیل رسنے سے راس مدرکہ میں 40 کلو میٹر تک ساحلی پٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
جمعرات کو خلیجِ عمان اور بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ مہلک حملوں اور عمان کے قریب پھیلنے والے تیل کے اخراج کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جب کہ تیل کا اخراج مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔
روسی خام تیل 2 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد سمندری علاقے میں پھیل چکا ہے، اور ٹینکر ٹوٹنے کی صورت میں 8 لاکھ بیرل روسی خام تیل سمندر میں بہہ سکتا ہے۔
روئٹرز کے مطابق عمان کے ساحلی علاقے پر ایک بڑے پیمانے پر ہونے والے تیل کے اخراج کے اثرات پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ اخراج ایک ایسے ٹینکر سے ہوا جو 30 جون کو ساحل پر آ کر پھنس گیا تھا۔