سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزے سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی ہے۔ نئے نظام کے تحت ایک سال کے لیے کارآمد متعدد بار داخلے کا ویزا رکھنے والے زائرین ہر بار اپنی مرضی سے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے، بلکہ ہر نئے عمرہ سفر سے پہلے سروس پیکیج حاصل کرنا اور عمرہ پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔









