ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے سرزمین دینے والے ممالک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایک بیان میں علی عبداللہی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت کے مترادف سمجھا جائے گا۔






