امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کی نئی امید پیدا ہوگئی روسی میڈیا نے دونوں ممالک کے درمیان نئی جنگ بندی پر اتفاق کا دعویٰ کردیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران اور پاکستان کے ذرائع نے امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی پر اتفاق کی تصدیق کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ جنگ بندی میں آبنائے ہرمز سے آزادانہ بحری آمدورفت کی بحالی بھی شامل ہوگی۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد مذاکرات اور تکنیکی سطح کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جون کے وسط میں امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا تاہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دونوں فریقوں کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہوگئی۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی کے لیے مختلف ثالثوں کے ذریعے رابطے اور مذاکرات جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔ GeographicReference