پنجاب کے سنگرور ضلع میں نشہ کے مسئلہ پر زہر کھانے والے جگا سنگھ کو پٹیالہ کے گورنمنٹ راجندر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سنگرور ضلع کے سنام اسمبلی حلقہ واقع نمول گاؤں کے باشندہ جگسیر سنگھ عرف جگا سنگھ نے گاؤں میں منشیات کی فروخت روکنے میں ناکامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سنگرور کے ڈی سی دفتر کے قریب زہریلی چیز نگل لی تھی۔








