ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں تاہم اس کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جاری تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے اثرات ایران اور مغربی ایشیا تک محدود نہیں رہیں گے۔









