مہابھارت کی طرز پر بنی فلم میں کرن یا کرشن کا کردار نبھانا چاہتے ہیں عامر خان

ممبئی :  بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مہابھارت کی طرز پر بنی فلم میں کرن یا کرشن کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔


مہابھارت کی طرز پر فلم بنانے کا خیال کئی مرتبہ ہوچکا ہے اور عامر خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ مہابھارت میں کرن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں وہ کرشن کا کردار بھی نبھانے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ عامر چاہتے ہیں کہ مہابھارت پر فلم بنائیں لیکن اداکاری میں مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے یہ ارادہ ترک کردیا ہے کیونکہ اس کے لئے کافی وقت درکار ہوگا۔
باہوبلی اور باہوبلی 2 جیسی خوبصورت فلم بنانے والے راجامولي نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی مہابھارت پر فلم بنانے کے خواہاں ہیں اگرچہ عامر نے واضح کر دیا ہے کہ راجامولي نے ان سے اس بارے میں رابطہ نہیں کیا ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top