ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، وزیر خارجہ
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تنازع شروع ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے کے کسی ایک ملک میں جنگ چھڑنے کی صورت میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دیا جائے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔