گونڈا میں ٹرک اور جیپ کے تصادم میں دو بھائیوں کی موت

گونڈا : اترپردیش میں گونڈا کے دیہات کوتوالی علاقے میں آج سڑک حادثے میں جیپ سوار دو سگے بھائیوں کی موت ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مران پوروا گاؤں کے برجیش اپنے بھائی راجیش کے ساتھ جیپ پر سوار ہوکر علی الصبح سبزی لینے منڈی جا رہے تھے ۔

ریشم فارم کے پاس سامنے سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے جیپ کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں راجیش موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ برجیش نے لکھنؤ اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top