امریکا میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے چاروں اعضاء سے اس وقت محروم ہوگئی جب اس نے مبینہ طور پر کم پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کا استعمال کیا، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی۔









