دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان فی الحال نہیں ہوا ہے، لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے تو آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست بھی جاری کر دی۔ اس فہرست میں 20 امیدواروں کا نام شامل کیا گیا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جن 20 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے 13 موجودہ اراکین اسمبلی کا پتہ کٹ گیا ہے۔









