دارالحکومت نئی دہلی میں دسہرہ کے موقع پر راون، کمبھ کرن اور میگھناد کے پتلے جلانے کے ساتھ 30 فٹ لمبے کاکروچ کا پتلا بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاکروچ کا پتلا دہلی کے علاقے پتم پورہ میں دسہرہ کی تقریب کے دوران جلایا گیا۔ اس غیرمعمولی اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ابھیجیت دیپکے نے کاکروچ کا پتلا نذرِ آتش کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’مفت تشہیر کا شکریہ‘۔






