انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ریڈٹ کے ایک پیج پر پوسٹ شیئر کی گئی جو انسٹاگرام پر ہریتک روشن اور کنگنا راناوت سے متعلق ایک میم کا اسکرین شاٹ تھی۔
اس پوسٹ میں ہریتک روشن سے پوچھا گیا تھا کہ انہوں نے خود کنگنا رناوت کو کیوں نہیں سنبھالا اور یہ معاملہ ملک پر کیوں چھوڑ دیا؟ تاہم اس ٹرولنگ پوسٹ کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ خود اداکار نے اس پوسٹ کو لائیک کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس پوسٹ کو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین اس پر مسلسل اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہریتک روشن اب ویرات کوہلی والا کام کریں گے۔
دوسرے صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ ایک جعلی پوسٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی چیک کیا ہے انہوں نے اسے لائیک نہیں کیا لیکن پھر بھی مزے دار ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے ایک بار ہریتک روشن پر براہ راست تنقید کی تھی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اینٹی چیٹ بل سے متعلق ایک پوسٹ کو اصلی خبر سمجھ لیا تھا۔