بھارت:بیاسی سالہ سابق وزیراعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے 12ویں جماعت جیل سے پاس کی

 ریاست ہریانہ کے 4 بار وزیراعلیٰ رہنے والے بیاسی سالہ اوم پرکاش چوٹالہ نے 12ویں جماعت کا امتحان فرسٹ ڈویژن میں پاس کرلیا ہے ۔
دہلی کی تہاڑ جیل میں بدعنوانی کے جرم میں قید ٨٢سالہ سابق وزیراعلیٰ نےانوکھا قدم اٹھایا اور 12ویں جماعت کا امتحان دیدیا ۔
اوم پرکاش چوٹالہ کے بیٹے ابھے چوٹالہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے جیل میں گزارے گئے وقت کو با معنی بنانے کا فیصلہ کیا، وہ جیل کے دوران ہی پڑھائی کی جانب راغب ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر اساتذہ بھرتی کرنے کے جرم میں10 سال کی سزا کاٹ رہے اوم پرکاش چوٹالہ نے جیل سے ہی امتحان دیا اور فرسٹ ڈویژن میں کامیاب حاصل کی۔
ابھے چوٹالہ کے مطابق ان کے والد اب گریجویشن کرنے کا بھی ارادہ رکھتےہیں۔
 
 

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top