ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنزیہ جواب دیا ہے۔
![]()
عباس عراقچی نے اپنی ٹوئٹ میں ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ غلطی سے آبنائے ہرمز کو ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ کہہ دیتے ہیں اور بعد میں اسے اپنی بڑی غلطی قرار دیتے ہیں۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں اس اہم گزرگاہ کو ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔








