کراچی: اداکارہ مہوش حیات کراچی ایئرپورٹ کے واش روم میں گندگی اور تعفن دیکھ کر ایئرپورٹ انتظامیہ پر برس پڑیں۔
مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں ہیں اورشوبز کے علاوہ سیاسی و سماجی موضوعات اور عوامی مسائل پر بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔









