باپ کا نام ’’پردیسی‘‘، بچوں کے نام ’’انگریز اور پنجابی‘‘، وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی!

فلپائن میں آکٹوپس مچھیرے کے چہرے سے چمٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے شہر پالوان میں پورٹو پرنسسا جزیرے پر مچھیرا مچھلیاں پکڑ رہا تھا اس دوران آکٹوپس اس کے چہرے سے چمٹ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکٹوپس مچھیرے کے چہرے سے بری طرح چمٹا ہوا اور وہ پہلے اسے ہاتھ سے ہٹانے کی کوشش کرتا ہے پھر ناکامی کے بعد اسے ڈنڈے سے ہٹاتا ہے۔
چند منٹوں کی جدوجہد کے بعد وہ اسے ہٹانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
مچھیرا اس کے بعد آکٹوپس کو واپس پانی میں اتارتا ہے اور تھکا دینے والی جدوجہد کے بعد سکھ کا سانس لیتا ہے۔
بعدازاں اس نے کہا کہ آکٹوپس سے سنبھلنا بہت مشکل تھا اس نے میرے چہرے کو تقریباً جکڑ لیا تھا۔ بہت سے آکٹوپس پکڑے جانے کے بعد اسی طرح کا ردعمل دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ موجود ہوتے ہیں جو اسے مختلف سطحوں اور اشیا کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔