برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تیار ہونے والی ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ یہ بات طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع ویکسین کے ڈیٹا میں بتائی گئی۔
اس ڈیٹا کا حصہ بننے والے زیادہ تر افراد کی عمر 55 سال سے کم تھی مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ معمر افراد کے لیے کام کرے گی۔
ڈیٹا کے مطابق یہ ویکسین کووڈ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے ساتھ بیماری اور موت سے بھی تحفظ فراہم کرسکے گی۔









