ایران میں پر امن مظاہرے، عوام نے اسلامی نظام اور ولی فقیہ سے اپنی بھرپور وفاداری کا کیا اعلان

تہران: ایران کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک عوام نے ملک میں حالیہ بدامنی کے واقعات میں ملوث فسادی عناصر اور قانون توڑنے والوں کی شدید مذمت کی ہے. ایرانی شہروں میں عوامی ریلیوں کا انعقاد، فسادیوں اور قانون توڑنے والوں کی مذمت تفصیلات کے مطابق، ‘مشہد، ، اصفہان اور دیگر صوبوں میں منعقد ہونے والی ان ریلیوں میں ایرانی عوام نے گزشتہ دنوں احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں فسادی عناصر کی جانب سے توڑ پھوڑ اور بدامنی پھیلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.


ایران کے عوام نے اتوار کو بھی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار ریلیاں نکال کر انقلابی اقدار، اسلامی نظام اور ولی فقیہ سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے پچھلے دنوں کچھ شہروں میں کئے گئے ہنگاموں کی مذمت کی –

اسلامی نظام اور انقلابی اقدار سے وفاداری کا اعلان کرنے کے لئے ایران کے مختلف شہروں میں اتوار کے روز بھی نکالی گئیں ریلیوں میں شریک لاکھوں افراد نے انقلابی اقدار کے دفاع اور اسلامی نظام سے وفاداری کے نعرے لگاتے ہوئے پچھلے دنوں نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور اقتصادی مشکلات کو بہانہ بنا کر ہنگامے کرنے والوں کی مذمت کی-

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شرپسند مردہ باد، امریکی ایجنٹ مردہ باد اور رہبر کے فرمان پر جان بھی قربان ہے جیسے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ بعض مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں نے اپنے پیسے ڈوب جانے اور مہنگائی کے خلاف گذشتہ اٹھائیس دسمبر کو ملک کے بعض شہروں میں مظاہرے کیے تھے اور وہ حکومت سے مالیاتی اداروں کی کڑی نگرانی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ لیکن مظاہرین کی صفوں میں شامل ہوجانے والے شرپسند عناصر نے نجی املاک، عام لوگوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے پرامن احتجاج کو تشدد میں تبدیل کردیا تھا۔

امریکا، سعودی عرب اور بعض دیگر مغربی حکومتوں نے ایران میں گڑبڑ پھیلانے کی کوشش کرنے والے شر پسندوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا لیکن ایرانی عوام نے فتنہ گرعناصر اور ان کے سرپرستوں کی تمام سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنادیا –

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top