برطانیہ میں معذوری الاؤنس لینے والے خوشحال گھرانوں کی تعداد دُگنی ہوگئی
برطانیہ میں معذوری الاؤنس (پرسنل انڈیپنڈنس پیمنٹ – PIP) حاصل کرنے والے خوشحال اور متوسط طبقے کے گھرانوں کی تعداد گزشتہ چار برسوں کے دوران دو گنا سے زائد ہوگئی، جس کے بعد فلاحی اخراجات اور امدادی نظام کی پائیداری پر نئی بحث شروع ہو گئی۔









