امریکی فوج نے گزشتہ شب ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کی تازہ کارروائی مکمل کر لی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ایران پر مسلسل چھٹی رات بھی امریکی حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں نے درست نشانہ بنانے والے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ایران کے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری، شہری انفرااسٹرکچرا کو نشانہ بنایا
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں کا ہدف بننے والے مقامات میں ساحلی نگرانی اور فضائی دفاعی تنصیبات، لاجسٹک انفرااسٹرکچر اور ایران کی بحری عسکری صلاحیتوں سے متعلق تنصیبات شامل تھیں۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ شب امریکا نے ایرانشہر ایئر پورٹ، بندر عباس، بندر خمیر، اہواز اور بوشہر میں حملے کیے، جن میں 3 پل تباہ ہوئے جبکہ 7 افراد شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے اس بار شہری انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ بندر عباس میں رہائشی عمارت، کمیونیکیشن ٹاور اور ریلوے اسٹیشن پر بھی حملہ کیا گیا۔
بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، بوشہر میں بحری اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔