موسم میں اچانک ہوئی تبدیلی نے جہاں ملک کے کئی حصوں میں شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو بڑی راحت دی ہے، وہیں اترپردیش کے لیے تبدیل شدہ موسم تباہی لے کر آیا ہے۔
ریاست میں تیز آندھی اور بارش کے سبب کئی علاقوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ یہاں دیواروں کے منہدم ہونے، درخت اُکھڑنے اور بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ریاست بھر میں 18 لوگوں کی موت کی خبر ہے اور کئی لوگ زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔ آندھی طوفان کا سب سے زیادہ اثر اودھ علاقے میں نظر آیا ہے جہاں 13 افراد کی موت ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق ریاست کے پریاگ راج اور وارانسی سمیت 30 سے زائد اضلاع میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔ وہیں لکھنؤ سمیت 10 اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
سلطان پور میں 60 کلومیٹر کی رفتار سے طوفان آیا جس کی وجہ سے پوروانچل ایکسپریس وے پر بنے ٹول کی چھت اُڑ گئی۔ ایودھیا میں بھی دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بنگال کی خلیج سے آ رہی ہواؤں کی وجہ سے موسم میں یہ تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پوروانچل، اودھ، بندیل کھنڈ اور برج علاقے کے 58 اضلاع میں آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہاں بجلی گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔
حالانکہ بدھ کے روز بھی باندہ لگاتار تیسرے اور اپریل میں ساتویں دن ملک کا سب سے گرم ضلع رہا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.8 سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ اس سے پہلے منگل کے روز 15 اضلاع میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ درج کیا گیا تھا۔