میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری ایک خالی گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے، لیکن چوری کرنے سے پہلے انہوں نے کچن میں 14 انڈوں کا آملیٹ پکا کر کھایا۔
پولیس کے مطابق مہاکال کالونی کے رہائشی ہرجیت سنگھ کینسر کے علاج کے سلسلے میں اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں تھے تب ان کے گھر پر چوری ہوئی، چوروں نے گھر کا سامان ادھر ادھر بکھیر دیا اور فرار ہونے سے پہلے ایک ایل ای ڈی ٹی وی، نقدی اور زیورات ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی، چونکہ متاثرہ خاندان اس وقت ممبئی میں ہے اس لیے چوری شدہ اشیا اور کل نقصان کا حتمی تخمینہ لگانا ابھی ممکن نہیں ہو سکا۔
ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اگرچہ کالونی میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ تعینات تھا لیکن چور اسے چکمہ دے کر گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔