وارانسی، اترپردیش: وارانسی شہر میں بندروں کے بڑھتے ہوئے خطرہ اور ان کے انتظام کو لے کر دیرینہ تنازعہ اب ختم ہو گیا ہے۔ اب تک شہر میں بندروں کو پکڑنے اور ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کی تھی لیکن اتر پردیش حکومت کے نئے حکم کے بعد اب یہ ساری ذمہ داری محکمۂ ماحولیات، جنگلات اور محکمۂ موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کر دی گئی ہے۔








