گزشتہ 30 برسوں میں جنگلی یاکس کی تعداد میں ایک تہائی سے زیادہ کمی آئی ہے۔
دنیا کے بلند ترین پہاڑی علاقوں میں شمار ہونے والے تبت میں چین ایک ایسا سائنسی تجربہ کر رہا ہے جس نے ماہرینِ حیوانات اور سائنس کی دنیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ چینی سائنسدان یاک نامی پہاڑی جانوروں کے کلون تیار کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایسے یاک پیدا کرنا ہے جو زیادہ مضبوط، صحت مند، بیماریوں سے محفوظ اور سخت موسمی حالات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔







