لکھنؤ : وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں آگ لگنے کے حادثات کو دھیان میں رکھتے ہوئے اضافی مستعدی برتی جائے۔ آگ لگنے کا حادثہ ہونے پر متاثرہ لوگوں کو ۲۴ گھنٹے میں معاوضہ رقم تقسیم کی جائے۔
منگل کو محکموں کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فائر بریگیڈ مراکز کو پوری طرح فعال رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے گیہوں خرید کے سلسلے میں کہا کہ کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے میں زیادہ وقت کا انتظار نہ کرنا پڑے۔ سبھی گیہوںخرید مراکز پر مناسب تعداد میں بوروں کی دستیابی رہنی چاہئے۔ ساتھ ہی خریدے گئے گیہوں کے محفوظ اسٹور کا بھی معقول انتظام ہونا چاہئے۔