لکھنؤ:14اگست(یواین آئی9 سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے ہفتہ کو اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف آنے والے اسمبلی انتخاب میں انتخابی میدان میں اترنے کا علان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی نے جہاں سے بھی انتخاب لڑیں گے وہاں سے ضرور ہی انتخاب لڑیں گے یہ ان کے خلاف اصولوں کی لڑائی ہے۔ جس میں وہ غلط کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کریں گے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا مسٹر یوگی نے اپنے میعاد کار میں تمام غیر جمہوری، لاقانونیت، دمن کاری استحصال اور تفریقانہ کام کئے ہیں۔ وہ ان کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گے۔ انہیں جتنے بھی ووٹ آئیں لیکن وہ یہ ضرور یقینی بنائیں گے کہ مسٹر یوگی کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی مکمل طور سے پابندی کیا جائے۔