سیئول، 02 مئی (یو این آئی/ژنہوا) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 20,084 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 17,295,733 ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے پیر کو یہ معلومات دی۔
محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے 26 کیسز باہر سے آنے والے افراد کے ہیں۔ یہ تعداد اب بڑھ کر 31,997 ہو گئی ہے۔









