نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) دہلی پولس نے پیر کوکسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر قومی دارالحکومت خاص طور پر ٹکری، غازی پور اور سنگھو سرحدوں اور نئی دہلی ضلع کے علاقے میں سیکورٹی کو سخت کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکھیم پوری قتل کیس میں ملوث بتائے گئے اجے کمار مشرا کے والد اور وزیر اجے کمار مشرا کو ہٹانے اور کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کے مناسب نفاذ کے مطالبہ کولے کرکسان گروپ جنتر منتر پرمہاپنچایت کے انعقادکے لئے جمع ہوئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ٹکری بارڈر، ریلوے ٹریک اور میٹرو اسٹیشن کے کے اہم چوراہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
دہلی پولیس نے کہا کہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے ایک فل پروف منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نےبھی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے اور لوگوں کو کسانوں کی مہاپنچایت کے دوران متعدد راستوں سے بچنے کے لیے متنبہ کیا ہے۔
جنتر منتر پر کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر ٹالسٹائی مارگ، سنسد مارگ، جن پتھ، آؤٹر سرکل کناٹ پلیس، اشوک روڈ، بابا کھڑک سنگھ مارگ اور پنڈت پنت مارگ پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا، سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) کے لیڈر یوگیندر یادو نے واضح کیا کہ کسان مہاپنچایت کا ایس کے ایم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
مسٹر یادو نے ٹویٹ کیا، “صرف واضح کرنے کے لیے، آج دہلی میں منعقد کی جارہی کسان مہاپنچایت کا سنیکت کسان مورچہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔