حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے صیہونی حکومت کی شکست اور استقامتی محاذ کی کامیابی پر تاکید کی ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تہران میں صیہونیوں کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں فلسطینی اور لبنانی قوم کو تعزیت پیش کی۔









