مقبرے میں داخل ہوئے تو پہلے اندھیرے سے سابقہ پڑا سیٹرھیاں کافی نیچے اترتی چلی گئیں۔ پھر دو بار بائیں طرف کا چکر کاٹ کر اوپر سیڑھیاں چڑھنا شروع کیا۔ دو ایک سیڑھیاں چڑھے ہوں گے کہ بائیں طرف ایک پلیٹ فارم پر شیشے کے بکس میں لینن کی لاش محوِ استراحت نظر آئی۔





