امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرنے سے متعلق بل 159 ووٹوں کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے منظور کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کے بل کا مقصد روس پر معاشی دباؤ بڑھانا اور ایران پر پابندیوں میں توسیع کرنا ہے جبکہ قانون سازی میں 1996 کے ایران سینکشنز ایکٹ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع بھی شامل ہے۔
بل کی حمایت میں ریپبلکن ارکان کے ساتھ درجنوں ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ووٹ دیا۔