دنیا کے مشہور کالج میں لیپ ٹاپ کی جگہ قلم اور کاغذ کی واپسی، حیران کن وجہ جانیے
پشاور میں اسکول کی چھت گر گئی، متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ
پشاور:: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک نجی اسکول کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بچوں کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتداء میں 8 بچوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے۔ انتظامیہ اور مقامی رضاکار بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔