بماکو:مغربی افریقی ملک مالی کے دریائے نائیجر میں آج صبح ایک کشتی پلٹ جانے سے کم ا ز کم 18 افراد غرقاب ہوگئے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بنگاڈ علاقہ کو موپتی میں جب صبح 5 بجے ایک کشتی پلٹ گئی جس سے اس میں سوار کم از کم 18 افراد لاپتہ ہیں۔ اس میں سوار 70 مسافر محفوظ نکال لئے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگ سوار ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کشتی پرانی تھی اور ضرورت سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے یہاں کی ندیوں اور جھیلوں میں اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔