کوشامبی:ضلع میں سہ رخی انتخاب کے سلسلے میں جیسے ہی الیکشن کمیشن کے ذریعہ آرڈیننس جاری ہونے کی خبر معلوم ہوئی تو امیدواروں میں جو الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان کی سر گرمی بڑھ گئی ۔ امیدوار اپنے کاغذات بنوانے سے لے کر ووٹروں کے درمیان آنے جانے کے سلسلے کو بڑھا دیا۔
اس مرتبہ الیکشن میں امیدواروں کی تعداد بھی بڑھتی نظرآرہی ہے۔ وہیں ایک دوسرے کو الیکشن نہ لڑنے کےلئے بھی کہا جا رہا ہے۔ لیکن الیکشن لڑنے کامن بنا چکے امیدوار اب کسی کی بات سننے کوتیار نہیں ہیں۔ کیونکہ انہیں لگ رہا ہے اس مرتبہ تو جیت انہیں کی ہوگی۔ اس لئے امیدوار کسی بھی طرح سے کسی کی بات سننے کےلئے تیار نہیں ہو رہے ہیں۔