نوئیڈا : نوئیڈا کی ڈی ایس سی سڑک پراے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش میں دوافراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جانچ کے دوران پولیس نے دیکھا کہ دوافراد اسٹیٹ بینک آف بیکانیر اینڈ جودھپور کے اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت وہاں پر گارڈ موجود نہیں تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم روہتاس چوہتان اور گلشن تیواری نوئیڈا کی یونیورسٹی میں صفائی ملازم ہیں۔ اور کرائے کے مکان میںرہتے ہیں۔
ایس پی راج کمار مشرا نے بتایا کہ مذکورہ افراد گذشتہ ایک ہفتہ سے اے ٹی ایم کو چرانے کی کوشش کررہے تھے۔ اس کے لئے انھوںنے بغیر گارڈ والے ایک اے ٹی ایم کاانتخاب کیا۔ چار دن قبل بھی مذکورہ افرادسیکٹر ۴۴واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم گئے تھے لیکن ناکام رہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے ان کے قبضے سے ہتھوڑا،پیچ کش اور دیگر اوزار برآمد کئے ہیں۔ ایس ایس پی پرتیندر سنگھ نے اے ٹی ایم کو چوری ہونے سے
روکنے والے پولیس ملازمین کو پانچ پانچ ہزار روپئے انعام دینے کااعلان کیا ہے ۔