فرانس کا ایک شہری 13 ممالک سے گزرتا ہوا، طویل سفر پیدل طے کرکے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی شہری جس کا نام محمد بولابیار ہے، دل میں عمرے کی ادائیگی کا عزم لیے فرانس کے شہر پیرس سے پیدل روانہ ہوا اور 8 ہزار کلو میٹر کا پیدل سفر کر کے مدینہ منورہ پہنچا ہے۔، اب وہ مکہ جائے گا جہاں عمرے کی ادائیگی کا شرف حاصل کرے گا۔









