نئی دہلی/ ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کے فجیرہ آئل انڈسٹریل ایریا کو نشانہ بنا کر کیے گئے ڈرون حملے میں تین بھارتی ہندوستانی زخمی ہو گئے ہیں۔ ابوظہبی میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی امداد کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ہندوستانی سفارت خانے نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فجیرہ میں ہونے والے حملوں میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ سفارت خانہ متاثرہ شہریوں کی مناسب طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق، ایران نے تازہ ترین حملے میں چار کروز میزائل داغے تھے۔ وزارتِ دفاع کے بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے تین میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں جا گرا۔ ڈرون حملے کی وجہ سے فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی، جو متحدہ عرب امارات کی توانائی کی برآمدات کا ایک کلیدی مرکز ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے بچاؤ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔







