عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں، خاندانی ذرائع
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں نے اپنی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑا کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور اب انہوں نے اپنے رشتے کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔
تقریب عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔








